They are 100% FREE.

منگل، 3 دسمبر، 2019

نوازشریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بھی درخواست لے کر عدالت پہنچ گئے

نوازشریف کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بھی درخواست لے کر عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دی ہیں ۔
 جی این این کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی طبی بنیادوں پر ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور میگا منی لانڈرنگ اور جعلی کاﺅنٹس کیس میں گرفتار ہیں اور اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔آصف زرداری طبیعت ناسازی کے باعث اس وقت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جسے سب جیل کا درجہ دیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی تاہم اس وقت وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں