
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی بہود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ہر ماہ 80ہزار افراد کو بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ مجموعی طور پر 3ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بے روزگار لوگوں کیلئے ہے، جو ان کے گھروں ميں انقلاب لائے گا،احساس پروگرام کے فریم ورک کے تحت ہر ماہ نیا پروگرام لائیں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : احتساب عدالت کے جج کو کونسی ویڈیو دکھا کر نوازشریف کیخلاف فیصلہ کروایا گیا؟ جج نے خود ہی تہلکہ خیز انکشاف کردیا، ہنگامہ برپا ہوگیاجاری کیا گیا۔
ثانیہ نشترنے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ملک بھر سے آئے افراد میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کا پروگرام بے روزگار لوگوں کیلئے تھا،جن کے پاس سرمایہ کاری نہیں لیکن اپنے پاوں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ 391جگہوں پر بلاسود قرض دینے کی تقریبات ہوئیں،پروگرام کے تحت مستحق افراد کو قرضے فراہم کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چپس بیچنے والے سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اب میں لیمن سوڈا بھی لگائوں گا، جس سے میرا منافع زیادہ ہوجائے گا اور گھر کا خرچ چلانے میں مدد ملے گی۔\
ثانیہ نشتر نے بتایا کہ پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ میں 22 این جی اوز بھی شامل ہیں،4 سالہ پروگرام 42اعشاریہ65ارب روپے کا پروگرام ہے، جس سے 1کروڑ 61لاکھ افراد استفادہ کریں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں