They are 100% FREE.

پیر، 1 جولائی، 2019

رانا ثنا ءاللہ کو گرفتار کرنے والوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا ، سہیل وڑائچ


اسلام آباد: تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ راناثنا اللہ کوگرفتار کرنے والوں کے پاس کو جواز نہیں ہوگا ، یہ بات پہلی بار پتہ چلی ہے کہ راناثنا ءاللہ اے این ایف کوبھی مطلوب تھے ۔جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے سیاسی ماحول اور مکدر ہوگا اور یہ تاثر جائیگا کہ جو گرفتاریاں ہورہی ہیں ، اس کامقصد سیاسی ہے اور اپوزیشن یہ سمجھے گی کہ اس کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی بھی کمزور ہو لیکن اس طرح کے اقداما ت سے اس کو مشتعل کیا جارہاہے ، یہ نظام کیلئے اچھا نہیں ہے اور مستقبل کے لئے بھی اچھا نہیں ہے ، اس سے تلخیاں بڑھتی ہیں ، بہتری یہی ہے کہ نظام کوچلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر اچانک مقدمہ ڈال دیا گیاہے کہ جس کا کبھی سنا بھی نہیں تھا کہ وہ اے این ایف کو بھی مطلوب ہیں۔سہیل وڑائچ  نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کوگرفتار کرنے والوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں