They are 100% FREE.

ہفتہ، 1 دسمبر، 2018

ڈالر روپے کو کچل رہا اور وزیراعظم بے فکر ہیں،لاڈلے کو مسلط کرنے والوں کو اللہ ہدایت دے :سعید غنی


کراچی(ٹیکسیلا نیوز آن لائن) پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے حکومتی پالیسیوں اور وزیر اعظم کے تازہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر روپے کو کچل رہا ہے وزیراعظم بے فکر ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کا ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ مرغیوں کی افزائش پر دم توڑ گیا،جنہوں نے لاڈلے کو مسلط کیا اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔
نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی وزیربلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسعیدغنی نےکہاکہ ڈالرکےمقابلےمیں روپےکی بےقدری جاری ہے جبکہ وزیر اعظم بے فکر نظر آ رہے ہیں،اسد عمر کو ملازمت سے فراغت کے اسباب کا پتا چل گیا ہے،50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا حکومتی دعویٰ سونامی میں ڈوب چکا ہے،جنہوں نے لاڈلے کو مسلط کیا اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں