وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوام کی جدوجہد رنگ لائی اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے نہ صرف ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں سے قوم کو چھٹکارا ملا بلکہ قومی دولت لوٹ کر اپنے اثاثے بنانے والوں کے گرد قانون کا شکنجہ سخت ہوگیا، موجودہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے مگر اسکے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں کیونکہ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے انشااللہ بہت جلد نہ صر پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلکہ قوم کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کینال ٹاؤن وارڈ نمبر1کینٹ بورڈ واہ میں سید عامر شاہ کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،تقریب سے ممبر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ، سابق امیدوار کینٹ بورڈواہ ملک ظفر محمود،حاجی لالہ ہمایوں خان،اور میزبان تقریب سید عامر شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے راہنما سید چن شاہ کاظمی، تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے کوارڈینیٹر حاجی زاہد رفیق،زبیر خان سمیت اہل محلہ کثیر تعداد میں موجود تھے، غلام سرور خان نے کہا کہ سابق دور میں ترقی کام کم اور واویلا زیادہ کیا گیا جو بھی پروجیکٹس شروع کئے گئے سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنے من پسند افراد کو نوازا، انشااللہ تمام کاموں کا آڈٹ کرینگے ، انھوں نے کہا کہ حلقہ کے اندر بلا تفریق ترقیاتی کام ہونگے میں نے تمام ذمہ داران کو کہہ دیا ہے کہ وہ علاقوں کا مکمل سروے کرائیں جہاں سوئی گیس نہیں وہاں بلا تفریق گیس پہنچائی جائے گی، اور جہاں بجلی کا مسلہ ہوگا وہ بھی ترجیح بنیادوں پر کرایا جائے گا اس موقع پر کثیر تعداد میں اہل محلہ نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،دریں اثناء انھوں نے میر حسرت بلال کی رہائش گاہ پر بھی خطاب کیا اس موقع پر میر حسرت بلال نے بمعہ برادری مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں