They are 100% FREE.

منگل، 28 جنوری، 2020

محمد علی جناح ابھی بھی جیت رہے ہیں ، شسی تھرور

محمد علی جناح ابھی بھی جیت رہے ہیں ، شسی تھرور
نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما شسی تھرور نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ابھی بھی جیت رہے ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ پر متنازعہ ریمارکس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شسی تھرور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ محمد علی جناح جیت گئے بلکہ وہ ابھی بھی جیت رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ این بی آر اور این آر سی کو لیڈ کرے گا تو یہ محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کے خطوط پر مبنی استوار ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو آپ یہ کہہ سکیں گے کہ جناح کا نظریہ مکمل ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے جناح کے اس نظریے کو تقویت ملے گی کہ مسلمان ایک علیحدہ ملک کے مستحق ہیں کیونکہ ہندو مسلمانوں کے حق میں نہیں ہو سکتے ۔ 

کرونا وائرس نے تباہی مچادی‘گلوبل ایمرجنسی کے نفاذپر غور

کرونا وائرس نے تباہی مچادی‘گلوبل ایمرجنسی کے نفاذپر غور
نیویارک/بیجنگ:  چین سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر Tedros Adhanom نے چینی حکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگزکی ہیں امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ڈویژن نے عالمی سطح پر ہنگامی حالت کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے چینی حکام نے 82 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے چین میں نئے قمری سال کی تعطیلات میں بھی توسیع کر دی گئی ہے.
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کے فیڈرل سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن(سی ڈی سی) نے امریکا کی 26ریاستوں میں 110سے زائد افراد کے وائرس سے متاثرہونے کے شبہ میں زیرنگرانی لینے کی تصدیق کی ہے جریدے نے سی ڈی سی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5امریکی شہریوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں چین سے امریکا منتقل کیا گیا ہے اور انہیں خصوصی کیئرسینٹرمیں رکھا گیا ہے سی ڈی سی حکام کے مطابق پچھلے چند ہفتوں میں2400امریکی شہریوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر وہان کا دورہ کیا ہے اس لیے سی ڈی سی کے زیرتحت ان تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں .امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شکاگو اور سیاٹل میں شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ ابھی لاس اینجلس اور فونکس سے دو نئے مریض سامنے آئے ہیں حکام کو خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں کرونا وائرس کے امریکہ میں مزید کیسز سامنے آ سکتے ہیں.چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ علامات سے لگتا ہے کہ کرونا2003میں پھیلنے والے وائرس”سارس“کی ایک طاقتور قسم ہے. اطلاعات کے مطابق ڈبلیو ایچ او سے مشاورت کے بعد چین نے قومی سطح پر ہنگامی حالت کے نفاذکا اعلان کردیا ہے ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہم نے چین اور صدر شی کو کسی بھی مدد کی پیش کش کی ہے، امریکی صدر کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کے امریکا میں بہت کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن پھر بھی ہم اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین بہت غیر معمولی صلاحیت کے حامل ہیں.برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 30 فی صد اضافہ ہو چکا ہے اور مجموعی تعداد 2744 تک پہنچ چکی ہے متاثرہ افراد کی نصف تعداد صوبہ ہوبئی میں ہے اس صوبے کا مرکزی شہر ووہان ہے‘وائرس کے دنیا کے کئی ملکوں کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں بھی8 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ہانگ کانگ نے ان افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جنہوں نے دو ہفتوں کے دوران چین کے صوبے ہوبئی کا سفر کیا تھا تاہم اس پابندی کا اطلاق ہانگ کانگ کے مکینوں پر نہیں ہو گا.صوبہ ہوبئی کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فلو کی طرح کے اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 سے بڑھ کر 76 تک پہنچ گئی ہے جب کہ دیگر پانچ افراد کی ہلاکت چین کے دیگر علاقوں میں ہوئی ہے صوبہ ہائنان میں کرونا وائرس سے پیر کو پہلی ہلاکت سامنے آئی دنیا کے 10 ممالک میں اب تک کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے.دنیا کے دیگر ممالک میں جہاں بھی متاثرہ افراد سامنے آئے انہوں نے چین کے شہر ووہان کا سفر کیا تھا یا ان کا کسی نہ کسی صورت اس شہر سے واسطہ پڑا تھا چین کے علاوہ دنیا کے اور کسی خطے میں اس وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی.کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان کو پہلے ہی سفر کے لیے بند کیا جا چکا ہے اسی طرح دیگر کئی شہروں میں بھی سفری پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے ووہان کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ افراد سے زائد ہے چینی حکام نے اس شہر میں 30 جنوری تک پاسپورٹ اور ویزہ سروس بھی بند کر دی ہے.ووہان کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر سے لاکھوں افراد قمری سال کی چھٹیوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے شہر سے باہر گئے ہیں شہر سے سامنے آنی والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتالوں میں لوگوں کا بہت زیادہ رش ہے جبکہ ہسپتال کی راہ داریوں میں لوگ اپنا معائنہ کرانے کے لیے موجود ہیں دوسری جانب شہری اشیا ضروریہ بھی مہنگی ہونے کی شکایت کر رہے ہیں سبزیوں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھنے سے بھی شہری پریشان ہیں آسٹریلیا، فرانس، اٹلی، جاپان اور امریکہ پہلے ہی کرونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان سے اپنی شہریوں کے انخلا کا اعلان کر چکے ہیں.جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں جاپان کرونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے اپنے ان شہریوں کے لیے خصوصی پرواز بھیجے گا جو شہر چھوڑنے کے خواہش مند ہیں اسی طرح فرانس نے بھی اپنے 800 شہریوں کے انخلا کے اقدامات کا اعلان کیا ہے.

پیر، 27 جنوری، 2020

شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں

شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں
اسلام آباد :متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماءپاکستان کے سابق سر براہ شاہ احمد نورانی کی بیوہ انتقال کرگئیں۔
ضرور پڑھیں: پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں، میری بر طرفی میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے: برطرف صوبائی وزیر عاطف خان، 
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں: سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی
/
اناللہ وانا الیہ راجعون پیاری امی جان اہلیہ امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ والدہ ماجدہ شاہ انس نورانی اور شاہ اویس نورانی کا انتقال ہوگیا ہے
جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’ قائد ملت اسلامیہ ، قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی زوجہ محترمہ، والدہ ماجدہ قبلہ شاہ انس نورانی صدیقی اور قبلہ شاہ اویس نورانی صدیقی کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے، نماز جنازہ کا وقت اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘
شاہ احمد نورانی کے بیوہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

حکومت نے پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے لئے ہوائی اڈوں پر جدید اور بہتر سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان

کراچی : وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نےکراچی میں جیری ڈناٹا کارگو کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
حکومت نے پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے لئےقومی ہوا بازی کی پالیسی 2019 تعارف کرائی۔پالیسی میں ہوائی اڈوں پر جدید اور بہتر سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔

پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں، میری بر طرفی میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے: برطرف صوبائی وزیر عاطف خان، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں: سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی

برطرف صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی کی میڈیا سے گفتگو
پشاور : برطرف صوبائی وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی کی میڈیا سے گفتگو، پرویز خٹک کی کوشش تھی کہ میرے علاوہ کسی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیں، اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں. 

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صوبائی وزیربرائے کھیل و ثقافت عاطف خان کا کہنا ہے کہ اب جو معاملات چل رہے ہیں ان میں بھی پرویز خٹک کا ہاتھ لگ رہا ہے، کسی نے نہیں بتایا کہ مجھے ہٹا دیا گیا ہے، صرف ایک مسج آیا تھا۔
انکا کہنا ہے کہ مسئلے مسائل چلتے رہتے ہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے فون کیے اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ عمران خان نے ہمیں بلا کر کہا کہ آپ تینوں نے مل کر کام کرنا ہے۔
ایم پی ایز نے کہا کہ میں خود جا کہ مسائل پر عمران خان سے بات کروں، لوگ سمجھتے تھے کہ وزیراعلیٰ کا امید وار ہوں اس لیے اپنے فائدے کے لیے بات کرونگا، محمود خان کو عمران خان نے منتخب کیاہے ہم کیسے گرا سکتے ہیں، ہم نے میڈیا کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی۔ 2018 میں عمران خان کو کہا کہ میں وزیر بننے نہیں آیا، اگر میری منزل وزارتیں ہوتیں تو کسی اور پارٹی میں ہوتا، ہماری بیٹھک وزیراعلیٰ محمود خان کو ہٹانے کے لیے نہیں تھی، محمود خان کو بلکل نہیں ہٹانا چاہتے، کنفرم کرتا ہوں کہ سازش ہوئی ہے اور ہمارے خلاف ہوئی ہے، ہمیں پتہ ہے کس نے کی ہے۔
اس حوالے سے اسی انٹرویو میں برطرف صوبائی وزیر برائے صحت شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سیدھی بات کرتے ہیں، عمران خان کے فیصلے کو مانا اور اس پر عمل بھی کر رہے ہیں، عمران خان کو پتہ نہیں کیا باتیں بتائی گئی ہیں، جب کام ہوتے ہیں تو مسئلے بھی ہوتے ہیں اور بات بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب واپس آؤنگا تو بات کرونگا، عمران خان کو جو کہانی سنائی اس پر فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ کے فیورٹ تھے اس لیے کھانے پر نہیں بلایا گیا۔
انکا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے کوئی کان بھر رہا ہے، ایک شخص نے مجھے کہا کہ جو لڑائی ہو رہی ہے اس سے مجھے فائدہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جن وزرا کو ہٹا گیا وہ گروپنگ مین ملوث تھے، کئی بار سمجھایا گیا لیکن بات وزیراعظم تک جا پہنچی۔ عاطف خان کھیل اور کلچرکے، شہرام ترکئی صحت کے اور شکیل خان ریوینو کے وزیر تھے۔
واضع رہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی سے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا، تینوں وزرا خیبر پختونخواہ میں پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔

وزیراعظم نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی ....وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

وزیراعظم سے مرادعلی شاہ کی ملاقات،آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی درخواست منظور
کراچی :  وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی، سندھ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے آئی جی پولیس تعینات کرسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں آئی جی سندھ اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال ،انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کی تبدیلی کی درخواست منظور کرلی ہے۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی مشاورت سے نیا آئی جی پولیس لگایا جائے گا۔
قواعدوضوابط کے تحت مشاورت کرکے ہی آئی جی تعینات کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر عمران اسماعیل نے بھی آئی جی سندھ کی تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے آئی جی پولیس کو تبدیل کرسکتی ہے۔
 مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
معروف بزنس مین عارف حبیب کی سربراہی میں قطر میں مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی نژاد اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار کو منافع بخش کاروبار کے لئے سازگار فضا کی فراہمی اور ان کے لئے آسانیاں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست معاشی پالیسیوں ، استحکام اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے حوالے سے سازگار ماحول کی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جو ملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں جس سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ......،چیف جسٹس پاکستان ریلوے کی آڈٹ رپورٹ پر برہم،شیخ رشید کو کل طلب کرلیا

ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،چیف جسٹس پاکستان ریلوے کی آڈٹ رپورٹ پر برہم،شیخ رشید کو کل طلب کرلیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے خسارہ کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کو کل طلب کرلیا،عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورچیئرمین ریلوے کو بھی کل طلب کرلیا۔چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی،آج بھی ہم پاکستان میں 18 ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں ،مسافر گاڑیوں کا حال دیکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر سخت برہمی کااظہار کیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کا ریکارڈکمپیوٹرائزہونے کے بجائے مینول ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کو ریلوے کی وزارت درکار ہے پہلے خود ریلوے پر سفر کرے، ریلوے کا پورامحکمہ سیاست میں پڑا ہواہے،روز حکومت گرارہا ہے اور بنا رہا ہے،وزارت سنبھال نہیں پارہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے رپورٹ نے واضح کردیا ،ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا، چیف جسٹس پاکستان نے وزیرریلوے کا نام لئے بغیر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی،آج بھی ہم پاکستان میں 18 ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں ،مسافر گاڑیوں کا حال دیکھیں ،دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جا رہی ہے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کاکیا ہوا؟،وکیل ریلوے نے کہا کہ معاملے پر انکوائری ہوئی ہے 2 افراد کیخلاف کارروائی ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟،وکیل ریلوے نے کہا کہ سابق سی او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں ۔عدالت نے وزیرریلوے شیخ رشید احمدکو کل طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری ریلوے اورچیئرمین ریلوے کو بھی کل طلب کرلیاگیا۔