
بلاول بھٹو زرداری آج سکھر پریس کلب کے سامنے پاکستان پیپلز پارٹی کے دھرنے کی قیادت کریں گے، پی پی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کرے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہر بے روزگار نوجوان اور غریب کی جھونپڑیوں کا حساب لیں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : پرائم منسٹر لون اسکیم؛ نوجوانوں کیلیے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار جاری
انہوں نے کہا کہ خان کو این آر او کی ضرورت ہے، وہ اپوزیشن کو کہتے ہیں حکومت نہ گراؤ، تھوڑا پیسا دے کر باہر چلے جاؤ مگرہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے کے بعد سے 79 ٹرین حادثات

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں