They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 جولائی، 2019

حکومت کیخلاف آخری معرکہ لڑنے کیلئے تیار ہیں، فضل الرحمان نے دبنگ اعلان کردیا

سکھر : جے یو آئی (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف آخری معرکہ لڑنے کیلئے تیار ہیں،نیب انتقامی ادارہ بن چکاہے ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہونا چاہئے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس نے حیرت میں ڈال دیاہے ، احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب بے نقاب ہوگیاہے ، سلیکٹڈ پر پابندی سلیکٹر کی ناراضی کا سبب ہے، سلیکٹڈ ناصحیح ریجیکٹڈ تو کہہ سکتے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے فیصلے بتاتے ہیں کہ حکومت کے خلاف آخری معرکہ لڑنے کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن نے اے پی سی میں شرکت کرکے متحدہ ہونے کاثبوت دیاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں