They are 100% FREE.

جمعرات، 16 جنوری، 2014

ہالینڈ ‘قیدی سیل میں رہنے والوں سے کرایہ وصول کیا جائے گا ‘مسودہ قانون تیار 16 جنوری 2014


ہیگ(این این آئی)ہالینڈ کی حکومت نے ایک مسودہ قانون تیار کرلیا ہے جس کے تحت قیدی سیل میں رہنے والوں سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے نائب وزیر انصاف فریڈ ٹیوین کے حوالے سے ہالینڈ کی وزارت انصاف کی ترجمان ویبا الکیما نے بتایا کہ مذکورہ مسودہ قانون کابینہ سے منظوری کے لئے رواں ہفتے پیش کیا جا رہا ہے اگر مسودہ قانون منظور ہوجاتا ہے توقیدی سیل میں رہنے والے ایسے قیدی جن پر مقدمات قائم ہوں گے سے 16 یورو یومیہ کم از کم 2 سال تک وصول کیا جائے گا کیونکہ ایسے قیدی پر حکومت کا یومیہ250 یورو خرچ آتا ہے جس کیلئے معاشرے کو بھی حکومت کے اخراجات کو کندھا دینا چاہیے۔مذکورہ قانون منظوری کی صورت میں یکم جنوری2015ءسے قابل عمل ہوگا۔حکومتی سطح پر ایک اور مسودہ قانون کی تیاری پر بھی غور ہورہا ہے جس کے تحت قیدیوں سے ان کے کئے گئے جرائم کی تفتیش اور تحقیقات پر اٹھنے والے اخراجات میں سے بھی حصہ وصول کیا جائے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں