They are 100% FREE.

جمعہ، 17 جولائی، 2020

ضلع میرپور کا سب سے بڑا میرج ہال روپیال میرج ہال چکسواری پوری طرح زمین دوز ہو گیا


ضلع میرپور کا سب سے بڑا میرج ہال روپیال میرج ہال چکسواری پوری طرح زمین دوز ہو گیا تھوڑی دیر پہلے دیکھتے ہی دیکھتے اچانک پوری بلڈنگ زمین کے نیچے چلی گئی،
خدشہ ھے کے کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں
لیکن ابھی کہا نہیں جا سکتا کے کتنے لوگ ملبے کے نیچے
ہیں۔ اللہ سب کی حفاظت فرمائے آمین
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مزید افراد کو بھی ملبے تلے سے نکالا گیا ہے۔

یہ زخمی افراد بالائی منزل پر تھے اس وجہ سے معمولی زخمی ہوئے۔تاہم ابھی بھی 30 سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری اور مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ملبے تلے سے نکالے جانے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں تاہم وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ واقعے کی تفصیلات بتا سکیں۔بتایا گیا ہے کہ شادی ہال میں تعمیراتی کام جاری تھا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کا ری کنسٹرکشن کا کام جاری تھا اس دوران عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔



 

اتوار، 5 جولائی، 2020

بجلی کے بل زیادہ آنے کی شکایات

ٹیکسیلا  : ٹیکسیلا  واہ کینٹ  کے اکثر  احبا ب نے اس مہینہ بجلی کا بل زیادہ  آنے کی شکایت کی ہے۔
اگر آپ کا ہ بجلی کا بل  آ گیا ہے تو آپ نے میٹر ریڈنگ سے چیک کیا ہے کہ بل صیحح ہے کہ نہیں 
اپنا موجودہ ہ بجلی کا بل  کا بل آپ ابھی چیک کر سکتے ہیں

جمعہ، 3 جولائی، 2020

عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے‘ مریم نواز

عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مکمل انصاف کا تقاضہ ہے کہ جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے بدعنوان فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے،تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پر وقت کا فیصلہ آ گیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آئین و قانون کے احترام کا درس دینا بہت آسان ہے ،یہ جانتے ہوئے کہ آپ بے قصور ہوں، جانتے ہوئے کہ ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے اپنی شریک حیات کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کے سامنے سر جھکا دینے کے لئے نواز شریف کا جگر اورحوصلہ چاہیے،اللہ بے گناہ اور بہادر لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتا،انصاف 
کبھی ادھورا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ مکمل انصاف کا تقاضہ ہے کہ جس طرح جج کو برطرف کیا گیا ہے اسی طرح اس کے بدعنوان فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے،تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پر وقت کا فیصلہ آ گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سات محترم ججزصاحبان نے جج کی برطرفی کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ نوازشریف کو کس طرح سزائیں دی گئیں،یہ فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے،ا س فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں ،عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے،اللہ کا بے انتہا شکر جس کے ہاں نا دیر ہے نا اندھیر،اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے۔


شیخوپورہ، مسافر وین ٹرین کی زد میں آنے سے 19سکھ یاتری ہلاک

شیخوپورہ، مسافر وین ٹرین کی زد میں آنے سے 19سکھ یاتری ہلاک

فیصل آباد سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس سکھ خاندان سے بھری ویگن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں19سکھ یاتری ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کا کہناہے کہ شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سکھ برادری کی کوسٹر سے ٹکرائی، حادثے میں سکھ خاندان کے 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

:یہ بھی ضرور پڑھیں   نواز شریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک برطرف

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھےکچے راستے سےکوسٹر گزارنے کی کوشش کی۔

ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ کوسٹر میں ایک ہی سکھ خاندان کے 25 افراد سوار تھے، سکھ خاندان پشاور سے ننکانہ صاحب فوتگی پر آیا تھا۔ کوسٹر پشاور سے واپس جاتے ہوئے سچاسودا گوردوارہ کے قریب ٹرین سے ٹکرائی۔

وزیراعظم کی تعزیت

وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

صدر عارف علوی کا اظہار افسوس

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بھی شیخوپورہ میں وین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

نواز شریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک برطرف


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا ، اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی اور اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں شریک جج صاحبان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سزا بھی سنائی تھی۔

برطرف جج نے ویڈیو اسکینڈل سے 12دن قبل بابر اعوان کو نندی پور ریفرنس سے بری کیا تھا ۔

بابر اعوان نے دوران ٹرائل 2 مرتبہ ریفرنس سے بریت کی درخواستیں جمع کرائیں ، بابر اعوان نے بریت کی پہلی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرائل کا سامنا کریں گے ۔

بابر اعوان نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد دوبارہ بریت کی درخواست جمع کرائی جسے احتساب عدالت کے برطرف جج ارشد ملک نے 25 جون 2019 ء کو منظور کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں