They are 100% FREE.

ہفتہ، 28 دسمبر، 2019

حکومت بی آر ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ کیوں بنی ہوئی ہے؟ اکرم درانی

حکومت بی آر ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ کیوں بنی ہوئی ہے؟ اکرم درانی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سوال اٹھایا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کی بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آرٹی) پشاور کی انکوائری میں حکومت کیوں رکاوٹ بنی ہوئی ہے؟
اسپیکر مشتاق غنی کی سربراہی میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ بی آرٹی کنٹریکٹر کی گارنٹی جعلی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسپیکر کو بی آر ٹی پشاور کی تحقیقات میں رکاوٹ پر رولنگ جاری کرنی چاہیے۔
اجلاس میں ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری سمیت سرکاری افسروں نے 2،2 سرکاری گھر رکھے ہوئے ہیں۔
اسپیکر مشتاق غنی نے خاتون ایم پی اے کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دی کہ 30 دن میں سرکاری گھر خالی کرائے جائیں ۔
اس سےقبل اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نےپیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کےلیے دعا کرائی اور کہا کہ وہ بھٹو خاندان کے لئے دعا گوں ہیں۔
وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو دنیا میں لیڈر مانا جاتا تھا، وہ سیاست سے بالاتر ہوکر جمہوری ایوان سے بینظیر بھٹو کے لئے دعاگو ہیں۔

جمعہ، 27 دسمبر، 2019

عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا:آصف زر داری

عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا:آصف  زر داری
 راولپنڈی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ایک درس دیا ہے،ہم اس درس پر چلتے ہوئے عوام کی مشکلات دور کریں گے،بلاول تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا،آپ سب ان کا ساتھ دیں۔
لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی کے موقع پراپنے ویڈیو پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے ، لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لیے مجبور کردیا گیا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے ساتھ کیا ہورہا ہے، ان کو پتا نہیں کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے، عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔آصف زرداری نے کہا کہ جہاں بلاول کھڑا ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں آمروں کے دور میں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا ، دونوں آمروں کےساتھ قدرت نےکیاسلوک کیا؟۔اُنہوں نےکہاکہ سلیکٹرز سےملک نہیں چل سکتا،اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبورکرتا ہوا آگے نکلےگا،ہم بہت جلدعوام کی حکومت لائیں گےاورعوام کی مشکلیں آسان کریں گے،پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آج بھی اسی سوچ کے مالک ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے،پاکستان میں جلد عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کی مشکلیں حل کریں گے۔

پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لی

پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی ..
کامرہ : پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لیا، پی اے سی کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی، ایئرچیف نے ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی اے سی کامرہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے جدید ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیارے کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی اے سی کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈرطیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ چین کےسفیراورایوی ایشن انڈسٹریزآف چین کےنائب صدر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ایئرچیف نےایویانکس پروڈکشن فیکٹری میں ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔
اس دوران ایئر چیف نے 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی 5 ماہ کی مدت میں تکمیل پرعملےکو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے کم قیمت مگر بہترین خصوصیات کا حامل طیارہ جے ایف 17 تھنڈر تیار کیا تھا جو پاک فضائیہ کا باقاعدہ حصہ ہے۔ اس وقت پاک فضائیہ کے پاس موجود جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں صرف ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
تاہم اب پاک فضائیہ کے ماہرین نے پی اے سی کامرہ میں جے ایف 17 تھنڈر کا مزید جدید ورژن بھی تیار کر لیا ہے۔ اس طیارے میں اب 2 پائلٹس کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فی الحال پی اے سی کامرہ میں کل 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیارے تیار کیے گئے ہیں جو جلد پاک فضائیہ کے سپرد کر دیے جائیں گے۔ ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو جائے گا۔

شہید بینظیر بھٹو وفاق کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں، بلاول

شہید بینظیر بھٹو وفاق کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کے 12ویں یوم شہادت پر پیغام جاری کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو وفاق کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں۔
 پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بی بی کےقاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے’’پاکستان کھپے‘‘ کا نعرہ لگا کر ان مکروہ عزائم کو ناکام بنا دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کےعوام اپنی بہادر قائد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، بینظیر بھٹو نے آمر کے خلاف انتھک جدوجہد کی قیادت کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ بحالیٔ جمہوریت کی جدوجہد میں بینظیر بھٹو کو قیدِ تنہائی اور جلاوطنی برداشت کرنا پڑی مگر پھر بھی انہوں نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نےصحت، تعلیم، غربت کے خاتمے جیسے پروگراموں کو شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور پارٹی کارکنان کی حمایت سے یہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور شہید بینظیر بھٹو عوام کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ بینظیر کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی 16تک گر گیا ‘ سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت منفی 16تک گر گیا ‘ سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ..
گلگت: گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں خصوصاً بلتستان ڈویژن میں درجہ حرارت منفی 16 تک گر گیا، یخ بستہ ہواؤں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ، شدید سردی کی لہر کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ دوسری جانب موسمی بیماریوں کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ 
ضرور پڑھیں: کیا نواز شریف پرنیب حراست میں کالاجادو کیا گیا اور اُن کے بال حاصل کئے گئے؟کون سی شخصیت خصوصی طور پر لاہور آئی؟برطانیہ میں مقیم معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی لہر جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گی اور اس دوران سردی کا نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرگیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پانی کی پائپ لائنوں میں برف جم جانے سے خاص طورپر گھریلوخواتین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے مسائل میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔ شدید سردی سے بچنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد راولپنڈی اسلام آباد لاہور ،کراچی سمیت دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کی وجہ سے علاقے کی معیشت بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔ خصوصاً بلتستان کے چاروں اضلاع میں کاروبار زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

جمعرات، 26 دسمبر، 2019

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: اے این ایف نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے فیصلے میں بہت سے قانونی سقم ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے کیوں کہ اس طرح کے مقدمات میں ضمانت نہیں ہوتی۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اے این ایف ٹرائل کورٹ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پہلے ہی رد کرچکی تھی، اس کیس میں ہمارے پاس برآمد شدہ منشیات اور گواہ بھی موجود ہیں۔

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کا جشن منانے کا اعلان کر دیا گیا

سعودی عرب کے اعلان نے دُنیا بھر کو حیران کر دیا
ریاض: سعودی عرب گزشتہ کئی سالوں سے تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ مملکت میں آئے روز ایسی تبدیلیاں رُونما ہو رہی ہیں جنہیں دُنیا بھر میں خوشگوار حیرت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ وہ خواتین جو کئی دہائیوں تک گھروں میں ہی قید رہیں اب اُنہیں ملک کی معاشی سرگرمیوں کو پوری طرح سے حصہ بنایا جا رہا ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت مِل گئی ہے۔
جس کے باعث وہ اپنا کاروبار بھی کر سکتی ہیں اور ملازمت کرنے میں بھی انہیں آسانی حاصل ہوئی ہے۔ رواں سال ایک اور بڑی تبدیلی یہ آئی کہ ریاض سیزن کے تحت ثقافتی اور موسیقی سے جُڑی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ دُنیا بھر سے موسیقاروں، گلوکاروں اور اداکاروں نے یہاں پرآ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
نئے سال کی آمد آمد ہے۔ اس حوالے سے سعودی حکومت نے ایک اور اہم اعلان کر کے دُنیا بھر کو چونکا دیا ہے۔
اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ سعودی مملکت میں پہلی بار نئے سال کا جشن سرکاری طور پر بھی منایا جائے گا۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق نئے سال کی آمد پر موسیقی پروگرامات کا انعقاد اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ یوں سعودی عرب اپنی تاریخ میں پہلی بار نئے سال کے استقبال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس اعتبار سے سال 2020 اہمیت کا حامل ہے کہ سعودی عرب میں اس سال کے استقبال کا جشن منایا جائے گا۔
سعودی عرب میں سال نو کی آمد پر اس کے استقبال کے لیے آتش بازی کا مظاہرہ، موسیقی پروگرامات اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔سعودی عوام 31 دسمبر کو شام 6 بجے سے صبح 1 بجے تک ایک متاثر کن مقام پر جشن کا انتظار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس سے قبل نئے سال کی آمد پر کسی قسم کے جشن کی تقریبات نہیں منائی جاتی تھیں مگر اب سعودی عرب کی حکومت اصلاحات کی طرف گامزن ہے اور ملک میں جاری پرانی روایات کی جگہ ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔