They are 100% FREE.

ہفتہ، 2 فروری، 2019

وزیر اعلیٰ کے اعتماد پرپورا اتروں گا،مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،تیمور مسعود


ٹیکسلا: ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات مقرر کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری، مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا،

 اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی و تحریک انصاف کے راہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز ملنا حلقہ کے بزرگوں ،دوستوں ماؤں بہنوں کی دعاؤں کا ثمر ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ نہ صرف ان کے اعتماد پر پورا اتروں بلکہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کروں،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی سرپرستی میں حلقہ کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا،
 ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ حلقہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور حلقہ کے محنت کشوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میرا فرض اؤلین ہے،نئی ذمہ داری کے باوجود پہلے سے بڑھ کر حلقہ کے عوام کے لئے حاضر ہوں،مجھے فخر ہے کہ میدان سیاست میں مخلص دوستوں اور بزرگوں کی سرپرستی حاصل ہے، جس طرح 
میرے دادا ملک اکبر دین چٹان(مرحوم) اور میرے والد محترم ملک مسعود اکبر(مرحوم) نے اس علاقہ کی بلا تفریق بھرپور خدمت کی اسی طرح ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا کرادار ادا کر رہے ہیں ۔

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. پیپلزپارٹی کے راہنماءکا دعوی

اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی 
ماہ بیرون ملک چلے جائیں گے.
یہ بھی  ضرور پڑھیں  :حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ....کابینہ نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدیا
چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے.چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے. دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں. علی محمد نے کہا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاﺅں گا، عدلیہ لیگل گراﺅنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا.
  ضرور پڑھیں  :مجھے گورنر نے ہٹوایا ، فائلیں سامنے لا یا تو وہ عہدے پر نہیں رہیں گے سابق ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ 
خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے.

لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھانا ضبط

 لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھانا ضبط
 لاہور میں شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا گیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اوراوقات کار کی خلاف ورزی پرکارروائیاں کرتے ہوئییونیورسٹی گراونڈ میں شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھاناضبط کرکے دارالشفقت پہنچا دیا۔کارروائی اے سی ماڈل ٹاون مظہر علی نے کی،کے ایس آر فارمز میں خلاف ورزی پر کیٹرنگ کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس سے قبل بھی ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف ہوٹل کی بیدیاں روڈ پر قائم مارکی کو سیل کر دیا گیا تھا جبکہ کھانے کو ضبط کر کے پناہ گاہ داتا دربار پر بھیج دیا گیا تھا۔

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

نوازشریف کواین آراومل گیا‘اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. پیپلزپارٹی کے راہنماءکا دعوی

اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کواین آراومل گیا ہے ، وہ اسی ماہ ملک سے باہر چلے جائیں گے، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سیاست سے باہر رہیں گے. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو این آر او مل چکا ہے، قریبی دوست نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت مل جائےگی اور وہ اسی ماہ بیرون ملک چلے جائیں گے.
چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے.چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ ہے ضمانت ہوگی تو مجھے بھی خوشی ہوگی، نوازشریف اوران کی صاحبزادی سیاست سے باہر اور خاموش رہیں گے.
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بھی میڈیکل گراﺅنڈ پرضمانت ہوگی، کچھ عرصے بعد وہ بھی باہرچلے جائیں گے. دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی محمد نے کہا کہ این آر او کے نام پر کوئی عدلیہ کو ہائی جیک نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ این آراو نہیں ہونے دیں گے، عمران خان این آر او دے کر اپنے وژن سے کیسے پیچھے ہٹ سکتے ہیں. علی محمد نے کہا کہ جیلوں میں 80،60سال کے اور بھی قیدی ہیں انھیں ضمانت نہیں ملتی، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت ملی تو میں سوال اٹھاﺅں گا، عدلیہ لیگل گراﺅنڈ پر ضمانت دے گی تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا.
خیال رہے وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا، ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، سمجھ رہے ہیں احتجاج کر کے بلیک میل کرلیں گے.

برسوں بعد کراچی میں سردی فروری میں بھی جاری

برسوں بعد کراچی میں سردی فروری میں بھی جاری

کراچی میں برسوں بعد موسم سرما نے فروری میں بھی ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، شہر قائد میں ایسا کافی عرصے بعد ہوا ہے کہ سردی دسمبر سے فروری تک جاری ہے۔
کراچی میں سائبیریا سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہواؤں کے سبب اونی سوئیٹرز، لیدر اور کپڑوں کی 
گرم جیکٹس پہننے اور شال اوڑھنے کی ضرورت برقرار ہے۔
گرم کپڑوں، سوئیٹرز، جیکٹس، شالوں کی دکانوں، پرانے کپڑے کے لنڈا بازاروںمیں دن کے اوقات میںخریداروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
علی الصبح اسکولوں کے لیے نکلنے والے بچے اور دفتروں کی جانب جانے والے افراد بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو سردی کی اس لہر سے بے حد دشواری کا سامنا ہے۔
برسوں بعد کراچی میں سردی فروری میں بھی جاری
شہر قائد میں آج کل سخت سرد موسم کے باعث گرم دودھ، سوپ، یخنی، مچھلی، خشک میوہ جات، حلوہ جات کی دکانوں میں رات گئے تک رش دیکھنے میں آرہا ہے۔
کراچی کے شہریوں بالخصوص بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موسمی امراض، گلے کی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی میں مبتلا ہو کر ڈاکٹروں اور اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔

بلوچستان میں بم دھماکہ، متعدد ایف سی اہلکار نشانہ بن گئ

دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا ڈالا


دھماکہ چمن کے علاقے گلستان میں ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشتگردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناڈالا۔ ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چمن کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملہ سڑک کنارے کھڑے موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

جمعہ، 1 فروری، 2019

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا: پاکستان شماریات بیورو

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا: پاکستان شماریات بیورو

اسلام آباد ( ٹیکسیلا نیوز آن لائن)پاکستان شماریات بیورو کے مطابق پاکستان میں جنوری کے مہینے میں مہنگائی میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اپاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق پاکستان میں دسمبر کی نسبت جنوری میں مہنگائی ایک فیصدبڑھی۔ رواں مالی سال جولائی تاجنوری تک مہنگائی میں 6 اعشاریہ 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی 7 اعشاریہ 19 فیصد بڑھی۔